06 June, 2009

سرزمین ساہیوال

محترم ریحان بھائی!


ہم نے تو بلاگ تبھی چھوڑ دیا تھا اور پھر آپ کی اس پوسٹ کی وجہ سے یہ جاننے کے لئیے کہ یہ بلاگ ایڈ آپ سے کیوں دوبارہ نہیں ہورھا ۔ پھر سے اس بلاگ ایڈ کو بک کیا ہے۔ بہر حال آپ پریشان نہ ہوں۔ ہم آپ کا یہ ایڈرس کسی بھی ناجائز مقصد کے لئیے استعمال نہیں کریں گے۔ اگر آپ اجازت دیں تو کبھی کبھار اس پہ کوئی مفید بات لکھ دیا کریں گے۔ اب جیسے آپ کی مرضی۔ جو آپ کہیں گے۔ آپ کا کہا سر آنکھوں پر۔ویسے ایک بات کہتا چلوں ۔ آپ کی سرزمین ساہیوال کی خوب زمین ہے اور کیا خوب لوگ ہیں۔




مجھے لاہور سے ملتان جاتے ہوئے جی روڈ کے ذرئعیے اور براستہ بوریوالہ وھاڑی سے ملتان جانے کا بھی اتفاق ماضی میں ہوا ہے اور سڑک کنارے بکنے والے تازہ امرود۔ مالٹوں کے ڈھیر اور لوگوں کی انتہائی سادگی۔ ہمیشہ دل کو چھو لیتی ہے۔ آپ نے کچھ بھی لینا۔ کرنا یا خریدنا ہو لوگ آپ کی مدد کے لئیے تیار ملیں گے۔ آپ کہیں بھی گاڑی روکیں اور کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو۔ لوگ بغیر کسی لالچ کے آپ سے تعاون کریں گے۔ اور ہمارے دیس پاکستان کی یہ وہ خوبیاں ہیں کہ جو مجھے باقی دنیا گھومتے کہیں نظر نہیں آئیں۔